سندھ اور بلوچستان میں پانی کی تقسیم پر 28سال بعد اتفاق نیا معاہدہ طے پاگیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) سندھ اور بلوچستان میں پانی کی تقسیم پر اٹھائیس سال بعد اتفاق ہوگیا ہے۔ پانی کی تقسیم کے معاملے پر نیا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ پٹ فیڈر کینال کو نئے طے شدہ فارمولے کے مطابق پانی دیا جائے گا۔سندھ اور بلوچستان میں اٹھائیس سال بعد پانی کی تقسیم کے معاملے پر جھگڑا ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں صوبوں نے پانی کی تقسیم کے معاملے پر ارسا کے وضع کردہ تقسیمی فارمولے پر اتفاق کرتے ہوئے اس پر کاربند رہنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دونوں صوبوں نے پٹ فیڈر کینال کے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ پٹ فیڈر کینال کو نئے طے شدہ فارمولے کے مطابق پانی دیا جائے گا۔ نئے فارمولے سے دونوں صوبوں کو زمینوں کی سیرابی کے لیے یکساں پانی مل سکے گا۔اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کی تقسیم پر اٹھائیس سال تک تنازعات رہے جو ارسا کی کوششوں سے تمام ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :