سانحہ ڈسکہ کیخلاف پرسوں یوم سیاہ منایا جائیگا

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سانحہ ڈسکہ کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے سلسلہ میں( پیر ) یوم سیاہ منایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جنرل ہاؤس کا اجلاس 11بجے دن کیانی ہال لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقد ہو گا جس میں کیس پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا جبکہ اجلاس کے بعد وکلاء عہدیداران اور ممبران سانحہ ڈسکہ کے خلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے ۔