پاکستان دولت مشترکہ کی جمہوریت ، آزادی ، امن اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کیلئے پرعزم ہے

وزیر اعظم کی بیرونس پیٹریسیا سکاٹ لینڈ کو دولت مشترکہ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بیرونس پیٹریسیا سکاٹ لینڈ کو دولت مشترکہ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کی جمہوریت ، آزادی ، امن اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کیلئے پرعزم ہے ۔

(جاری ہے)

دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیرونس سکاٹ لینڈ سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں انہوں نے پیٹریسیا کو دولت مشترکہ کے جنرل سیکرٹری کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کی جمہوریت ، آزادی ، امن اور قانون کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہے ۔ بیرونس سکاٹ لینڈ نے انتخاب کے دوران پاکستان کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ اہم رکن ہے اور وہ باہمی مفاد سے متعلقہ تمام امور پر مل جل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نے بیرونس سکاٹ لینڈ کو وقت کی دستیابی پر فوری پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :