سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں نجی ٹی وی( ڈان نیوز )کی ڈی ایس این جی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو سکیورٹی کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری مذمتی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے ‘ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی اور تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو سیکورٹی کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور صوبائی حکومتوں سے بھی کہے گی کہ وہ میڈیا ورکروں کو ایسا سازگار ماحول فراہم کریں کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔ انہوں نے ڈی ایس این جی پر حملے میں زخمی ہونے والے انجینئر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :