اگلے برس سے دنیا میں کمانے والے کم ہونا شروع ہو جائیں گے ‘ ماہرین

کمانے والوں میں زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی ‘رپورٹ

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے برس سے اس ترقی یافتہ دنیا میں کام کرنے والوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوجائے گی، کمانے والوں میں زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جاری کی جانے والی یونائیٹڈ نیشن پروجیکشن کی ایک رپورٹ میں دلچسپ تصویروں کے ذریعے ان حقائق کو واضح کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تصاویر کی ہر ڈرائینگ 10ملین افراد کی نمائندہ ہے،رپورٹ کے مطابق 1950ء میں اس زمین پر 2ارب 50کروڑافراد تھے جن کی بڑی تعداد ورکنگ ایج سے تعلق رکھتی تھی جو بچوں اور بوڑھے افراد کو سپورٹ کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق 1950ء کی تمام لڑکیاں اور خواتین گھریلو ہوا کرتی تھیں جو عام طور پر 5 بچوں کی مائیں ہوا کرتی تھیں جبکہ زمین پر7ارب سے زائدافراد ہیں تاہم خواتین کے بچے کم ہی ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2050 ء کے قریب اس زمین پر 10ارب افراد بس رہے ہونگے تاہم صرف 13 فیصد افراد اعلی آمدنی والے ممالک میں شامل ہونگے، ان کمانے والے افراد میں بھی زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی،جن پر دنیا کی امیر معیشتوں کا دارو مدار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :