افغانستان ‘طالبان عسکریت پسندوں نے صوبے ارزگان کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر جمعہ خان کو پھانسی دیدی

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:24

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر جمعہ خان کو پھانسی دے دی۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ رات طالبان عسکریت پسند ڈسٹرکٹ خاص ارزگان کے سابق گورنر جمعہ خان کے گھر میں گھس گئے اور انھیں گن پوائنٹ پر گھسیٹتے ہوئے نامعلوم مقام پر لے گئے ‘ارزگان کے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نور آغا کامران نے بتایا کہ جمعہ خان کی لاش بعد ازاں ڈسٹرکٹ خاص ارزگان کے علاقے کالا خور میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی کامران نے بتایا کہ لاش کو وصول کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو روانہ کردیا گیااگرچہ واقعہ کے حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں بھی وہ ایسی کارروائیاں کرتے رہے ہیں قندھار سے منسلک افغان صوبہ ارزگان کو طالبان کی جائے پیدائش کہا جاسکتا ہے، جہاں طالبان کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی رہتی ہیں.

متعلقہ عنوان :