فاروق عبداللہ کا بیان احمقانہ ہے ‘رہنما کشمیر کونسل یورپ

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:24

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضاسیدنے مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے کشمیرکی تقسیم سے متعلق بیان کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک احمقانہ اور ناقابل عمل تجویزہے اور فاروق عبداللہ نے یہ بیان دے کرکشمیریوں کے ساتھ مذاق کیاہے۔ایک انٹرویو میں کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ فاروق عبداللہ کوچاہیے کہ اس طرح کے بیانات دے کر کشمیریوں کے احساسات کے ساتھ نہ کھیلیں۔

(جاری ہے)

فاروق عبداللہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں دعویٰ کیاتھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور بھارت کے ہی حصے میں رہے گا ‘ آزادکشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان کا ہی حصہ رہے گا۔علی رضا سید نے فاروق عبداللہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرایک عالمی تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور فاروق عبداللہ کا دعویٰ ہرگز قابل قبول نہیں ‘یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کشمیری ایک قوم ہے اور کشمیریوں کے لیے کشمیرکی تقسیم قابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :