نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پر اجیکٹ ٹنل کا80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ‘ نندی پور منصوبہ پر شور مچانا فضول ہے‘ ہم نے نندی پور منصوبے پر خلوص نیت سے کام کیا ہے، تنقید بھی ہم پر ہو رہی ہے جنہوں نے نندی پور پاور منصوبے سے ”مال “بنایا انکو کوئی نہیں پوچھ رہا ‘ ہم نے تمام پراجیکٹس کی شفافیت کو یقینی بنایا ،ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں‘ آج تک رینٹل پاور منصوبوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں ‘ انڈسٹری کیلئے لوڈشیڈنگ زیرو ہے ، 2018کے انتخابات سے قبل ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دیں گے

وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کالاہور میں پر یس کا نفر نس سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پر اجیکٹ ٹنل کا80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے وہاں پیدوار180میگاواٹ تک لیکر جائیں گے ‘ہم نے نندی پور منصوبے پر خلوص نیت سے کام کیا ہے مگر تنقید بھی ہم پر ہو رہی ہے نندی پور پاور منصوبے پر شور مچانا فضول ہے جنہوں نے نندی پور پاور منصوبے سے ”مال “بنایا انکو کوئی نہیں پوچھ رہا ‘ ہم نے تمام پراجیکٹس کی شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں‘ ہم آج تک رینٹل پاور منصوبوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں ‘ انڈسٹری کیلئے لوڈشیڈنگ زیرو ہے جبکہ 2018کے انتخابات سے قبل ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز لاہور میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر نے کہا کہ نندی پور میں دو نمبری کرنے والے آج پاک صاف بیٹھے ہیں‘ہم نے اس منصوبے پر خلوص نیت سے کام کیا لیکن ہمیں ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حالانکہ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد اسکو چالو کیا ہے اور وہاں سے 450میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میں آرہی ہے جہاں خرابی کا تعلق ہے تو یہ پاور پلانٹس ہوتے ہیں جن میں کسی بھی وقت مسئلہ آسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نندی پور منصوبلے پر خلوص نیت سے کام کیا اور 21 سے 22 ارب روپے کے ڈوبتے پراجیکٹ کو کھڑا کر دیا لیکن ہمیں ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن جنہوں نے اس پراجیکٹ میں دو نمبری کی وہ آج پاک صاف بیٹھے ہیں‘ اگلے سال اس پراجیکٹ کو گیس پر منتقل کر کے 525 میگاواٹ تک لے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ہم نے تمام پراجیکٹس کی شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں‘ اس وقت انڈسٹری کیلئے لوڈشیڈنگ زیرو ہے جبکہ 2018کے انتخابات سے قبل ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دیں گے۔