لاہور‘کالعدم تنظیموں کے سات کارکن گرفتار ‘ نقشے، ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقے گلبرگ میں انسداد دہشت گردی فورس نے چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم حزب التحریر کے 6 کارکن گرفتار کر لئے۔ گرفتار ہونے والے ملزموں میں سعد الرحمان جگرانوی اور اسکے پانچ ساتھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزموں سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپس، سی ڈیز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سعد الرحمان جگرانوی کے 2 رشتہ دار پہلے سے گرفتار ہیں۔ حساس اداروں نے جوہر ٹان سے بھی کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا‘ یہاں سے گرفتار ہونے والے ملزم ندیم نے افغانستان سے جنگی تربیت لے رکھی ہے اس کے قبضے سے اہم نقشے اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔