منڈی بہاؤ الدین میں بس الٹ گئی،2 افراد جاں بحق،4 زخمی

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:28

منڈی بہاوٴالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) منڈی بہاؤ الدین میں مسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل شیخاں روڈ پر گجرات سے سرگودھا جانے والی نجی کمپنی کی تیزرفتار مسافر بس گھوڑے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،جس کے با عث ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے،حادثے میں گھوڑا بھی ہلاک ہوگیا،حادثے کی اطلاع پر فوری ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :