Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی، عمران خان اور سراج الحق ٹرک پر قیادت کر رہے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 15:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں مشترکہ ریلی ائیر پورٹ سے روانہ ہو گئی ہے .

(جاری ہے)

دونوں پارٹی سر براہان دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ٹرک پر ریلی کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کارکنان کی ایک بڑی تعداد اپنی اپنی پارٹی کا پرچم اُٹھائے ریلی میں شریک ہیں. پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں کارکنان کی سینکڑوں گاڑیاں بھی موجود ہیں. عمران خان اور سراج الحق ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مزارٍ قائد پر پہنچیں گے جہاں مزارٍ قائد پر حاضری دینے کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات