بی آئی ایس پی پیشہ وارانہ تکنیکی پروگرام کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو خود کفیل بنانے میں کوشاں ہے، پسماندہ طبقات کو معاشرہ میں بہتر مقام دلانے کیلئے بی آئی ایس پی پروگرام انتہائی اہم ہے،پروگرام کو ملک کے دوسرے علاقوں تک بھی وسعت دی جائے گی

صدر مملکت ممنون حسین کا مکلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:37

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی پیشہ وارانہ تکنیکی پروگرام کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو خود کفیل بنانے میں کوشاں ہے، پسماندہ طبقات کو معاشرہ میں بہتر مقام دلانے کیلئے بی آئی ایس پی پروگرام انتہائی اہم ہے،پروگرام کو ملک کے دوسرے علاقوں تک بھی وسعت دی جائے گی۔وہ ہفتہ کومکلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے مکلی میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کردیا،وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد کے بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،پرائمری سطح تک تعلیم کیلئے 5سے 12سال تک کے بچوں کو وظیفہ ملے گا، مستقبل میں وسیلہ تعلیم پروگرام کو اعلیٰ تعلیم تک وسعت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ پروگرام میں ٹھٹھہ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، وسیلہ تعلیم پروگرام غریب افراد میں تعلیم کے فروغ کا ایک ذریعہ ہے،وسیلہ تعلیم پروگرام غربت کے خاتمے کیلئے عظیم کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دس سال سے کم عمر 67لاکھ بچے پرائمری تعلیم سے محروم ہیں، وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت مستحق بچوں میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پیشہ وارانہ تکنیکی پروگرام کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو خود کفیل بنانے میں کوشاں ہے،پسماندہ طبقات کو تو معاشرہ میں بہتر مقام دلانے کیلئے بی آئی ایس پی پروگرام انتہائی اہم ہے،پروگرام کو ملک کے دوسرے علاقوں تک بھی وسعت دی جائے گی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فعال ہونے میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماروی میمن تندہی سے لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں، غربت مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :