دولت مشترکہ کی جمہوریت آزادی، امن اور قانون کی بالادستی کے اقدار کیلئے پرعزم ہیں

وزیر اعظم نوازشریف کی دولت مشترکہ کے ایگزیکٹو مشن کی نومنتخب سیکرٹری جنرل بیرونس سکاٹ لینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:37

مالٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف نے دولت مشترکہ کے ایگزیکٹو مشن کی تنظیم کی نئی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والی بیرونس سکاٹ لینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی جمہوریت آزادی، امن اور قانون کی بالادستی کے اقدار کیلئے پرعزم ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل بیرونس سکاٹ لینڈ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے بیرونس سکاٹ لینڈ کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کی جمہوریت آزادی، امن اور قانون کی بالادستی کے اقدار کیلئے پرعزم ہیں۔بیرونس سکاٹ لینڈ نے انتخاب میں حمایت پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا اہم ملک ہے، پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پرمل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے بیرونس سکاٹ لینڈ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ بیرونس سکاٹ لینڈ کو دولت مشترکہ کے ایگزیکٹو مشن میں تنظیم کی نئی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے دوسرے رہنماؤں کے ساتھ بیرونس سکاٹ لینڈ کی حمایت میں ووٹ ڈالا تھا۔