الیکشن کمیشن کااسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کی شکایات سے متعلق مانیٹرنگ سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کی شکایات سے متعلق مانیٹرنگ سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،شکایات کیلئے قائم مانیٹرنگ سیل دو شفٹوں میں کام کرے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خود مانیٹرنگ روم کی نگرانی کریں گے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کی شکایات سے متعلق مانیٹرنگ سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق مانیٹرنگ سیل دو شفٹوں میں کام کرے گا، پہلی شفٹ صبح ساڑھے 6سے شام ساڑھے 5 بجے تک کام کرے گی جبکہ دوسری شفٹ شام 5 سے منگل کی صبح6 بجے تک کام کرے گی۔ انتخابات سے متعلق تمام شکایات ٹیلیفون، فیکس اور ای میل سے درج کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم میں موصول ہونے والی تمام شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا، انہیں ازالے کیلئے فوری ریٹرننگ آفیسر تک پہنچایا جائے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خود مانیٹرنگ روم کی نگرانی کریں گے۔