شبقدر پولیس کا سرچ آپریشن، کار لفٹنگ گروہ کے 2 ملزم گرفتار ،چھینی گئی گاڑی اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:38

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پولیس نے شبقدر کے علاقے بٹ گرام میں سرچ آپریشن کے دوران کار لفٹنگ گروہ کے 2 ملزم گرفتار کر کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان نے چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر ماری تھی اور فرار ہو گئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلام آباد سے چھینی گئی گاڑی، 2 کلاشنکوف، ایک رائفل، 3 پستول اور کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :