انتہا پسند تنظیم شیو سینا پاک بھارت سیریز کیلئے حکومت سے اجازت لینے کی درخواست کر نے پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑی

پاک بھارت سیریز بحالی سے لاکھوں بھارتیوں کی دل آزاری ہوگی ‘انتہا پسند تنظیم کے اخبار کا اداریہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:16

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے پاک بھارت سیریز کیلئے حکومت سے اجازت لینے کی درخواست کر نے پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بھارت سیریز بحالی سے لاکھوں بھارتیوں کی دل آزاری ہوگی ۔

(جاری ہے)

شیوشینا کا ترجمان اخبار سامنا نے اداریئے لکھا کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے اجمل قصاب کو اسکی ٹیم کے ساتھ اعزازات سے نوازا جا رہا ہے ۔

اخبار نے یہ زہر بھی اگلا کہ دہشتگردی کی وجہ سے پاک بھارت سیریز پاکستان میں نہیں کرائی جا رہی اور شیوشینا اسے بھارت میں ہونے نہیں دیگی، یہ خوشی کی بات ہے کہ ابتک بھارتی وزارت خارجہ نے سیریز پر کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :