عدالت نے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج سمیت 4ملزمان کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج سمیت 4ملزمان کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ملزمان کو ہفتہ کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز کے لا افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عقیل احمد تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ملزمان بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کو تفتیش کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔