احتساب عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دو اعلیٰ افسران کو 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) احتساب عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دو اعلیٰ افسران کو 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں سابق ایم ڈی ذوہیر صدیقی اور شعیب وارثی شامل ہیں ۔ملزمان پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔ملزمان نے جے آئی ٹی میں غیر قانونی گیس کنکشن دینے کا اعتراف کیا تھا ۔دونوں افسران کو ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :