بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے الزام میں گرفتار 50 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی گئی

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے الزام میں گرفتار 50 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کیساتھ ہے جنہیں بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔