اقوا متحدہ کے امن دستوں میں پا کستان کا اہم کردار قا بل تعر یف ہے،اقوا م متحدہ میں علا قائی اور عا لمی امور پر پا ک چین

مو قف مشتر کہ ہے،پا کستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈانگ کا تقر یب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:25

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)چین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اقوا متحدہ کے امن دستوں میں پا کستان کا اہم کردار قا بل تعر یف ہے ،اقوا متحدہ کے تما م فو رمز پر علا قائی اور عا لمی امور کے حوالے سے پا کستان اور چین مشتر کہ مئو قف اختیار کر تے ہیں۔پا کستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈانگ نے ہفتہ کو اقوا متحدہ کی ستر ہو یں سا لگر ہ کے حوا لے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستانی امن دستے بہتر ین طر یقے سے اپنے فرا ئض سر انجام دے ر ہے ہیں۔

پا کستان ی امن دستوں میں خد مات امن اور سیکیو رٹی کو یقینی بنا نے کے عزم کو ظا ہر کر تی ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ بین الاقوا می تعلقات عا مہ میں عا لمی ایجنڈے کو آ گے بڑ ھا نے کیلئے چین متحر ک کر دار ادا کر رہا ہے جس سے امن کے قیام ،احترام ، تر قی اور سیکیو رٹی کو مئو ثر بنا نے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دنیا میں قیام امن اور تر قی کیلئے چین کی سر ما یہ کا ری بھی قا بل ذکر ہے۔

انہوں نے کہا چین کی خوا ہش ہے کہ عا لمی طا قتیں بین الاقوا می معا ملات میں تر قی پز یر مما لک کے ساتھ برا بر ی اور شفا فیت اختیار کر ے ۔چین نے علا قا ئی اور بین الاقوا می تنا زعات مذاکرات اور با ت چیت سے حل کر نے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تصا دم اور بحران سے بچا ؤ کی پا لیسی کر تر جیح دینی چا ہیئے۔مشتر کہ تر قیاتی ایجنڈے کو آ گے بڑ ھا نے اور سیکیو رٹی کیلئے سرد جنگ کی ذ ہنیت کا خا تمہ کر نا ہو گا۔دہشت گر دی کے خا تمہ کیلئے لڑی جا نے والی جنگ میں دہرے معیار ختم کر نا ہو نگے۔چین دہشتگردی کی ہر شکل میں مذ مت کر تا ہے اور اس خطرہ کے خا تمہ کیلئے لڑی جا نیوالی والی جنگ میں عا لمی برادری کے ساتھ ہا تھ ملا نے کو تیار ہے۔