روسی صدر کی ایم پی اے شوہر سمیت کار دھماکے میں ہلاک ہو گئی

30 سالہ اوکسانہ بابرووسکیا اپنے شوہر کے ساتھ گاڑی میں کسی بات پر بحث کر رہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوگیا،حکام

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:27

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) روسی پارلیمنٹ کی رکن30 سالہ اوکسانہ بابرووسکیا کار میں اپنے شوہر سمیت ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئیں، وہ روسی صدر پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیئن پارٹی سے تعلق رکھتی تھی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق30 سالہ اوکسانہ بابرووسکیا اپنے شوہر کے ساتھ سائبیریا کے سب سے بڑے شہرنوووسبریسک میں اپنی گاڑی میں کسی بات پر بحث کر رہے تھے کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا ، جس سے ان دونوں کے چہرے اڑ گئے اور دونوں مارے گئے۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ یہ ساری کارروائی اس کے شوہر کے ایما پر کی گئی تھی ، اور اس نے اس طرح سے بم نصب کیا تھا کہ صرف اس کی بیوی ہلا ک ہو ، مگر ایسا نہ ہوسکا۔ دونوں کی چار ماہ کی ایک بیٹی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو ان کے گھریلو جھگڑے سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں۔ تا ہم اصل کہانی یہ ہے کہ خوبرو خاتون ایم پی اے اپنے شوہر کو دھوکا دے رہی تھی اور ایک دولت مند کے ساتھ راہ و رسم بڑھا رہی تھی ، جس پر اس کا شوہر پریشان تھا۔ اس نے اپنی بیوی کا قصہ ہی تمام کرنے کا منصوبہ بنایا مگر وہ خود بھی اپنے ہی پھیلائے جال میں پھنس گیا اور دونوں دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :