مقدونیہ نے بھی غیرقانونی مہاجرین کو روکنے کیلئے سرحد پر خاردار باڑ لگانا شروع کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:30

اسکوپیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء )مقدونیہ نے بھی غیرقانونی مہاجرین کو روکنے کے لیے یونان کے ساتھ جڑی اپنی سرحد پر خار دار باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز سے یہ باڑ مقدونیہ کے فوجی اہلکاروں نے لگانی شروع کی ہے۔ یہ باڑ اْسی انداز میں لگائی جا رہی ہے، جس طرح ہنگری نے سربیا اور کروشیا سے ملحقہ سرحد پر لگا رکھی ہے۔ شامی، افغان، عراقی اور دوسرے ملکوں کے مہاجرین بلقان ریاستوں سے گزرتے ہوئے مقدونیہ اور یونان کی سرحد پر جمع ہو رہے ہیں۔ ان میں افغانی اور پاکستانی بھی شامل ہیں۔