پوپ فرانسس کییوگنڈا میں مسیحی مبلغین اور اْن کے ساتھیوں کے مزار پر حاضری کل وسطی افریقی جمہوریہ پہنچیں گے

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:30

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نییوگنڈا کے دورے کے موقع پر انیسویں صدی میں ہلاک کیے گئے مسیحی مبلغین اور اْن کے ساتھیوں کے مزار پر جا کر اْنہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ان مبلغین کو 1884 سے 1887 کے دوران اْس وقت کے بادشاہ کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ کینیا کا دورہ مکمل کر کے یوگنڈا پہنچے ہیں۔ یہ اْن کے افریقی براعظم کے سہ ملکی دورے کی دوسری منزل ہے۔ وہ یوگنڈا میں نوجوانوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ پوپ کل اتوار کے روز شورش زدہ ملک وسطی افریقی جمہوریہ پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :