نیلم کھٹہ چوگلی کے محکمہ اکلاس کے مستقل ملازمین کی من مانیاں کرپشن عروج پر

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ضلع نیلم کھٹہ چوگلی کے محکمہ اکلاس کے مستقل ملازمین کی من مانیاں کرپشن عروج پر دیودار فر کی لکڑی کی سمگلنگ عروج پر اکلاس ملازمین دن رات لکڑ سمگلنگ کرنے میں مصروف قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ذاؤ کے مطابق اکلاس ہیلپر صدیق ‘ہیلپر غلام رسول عرف لالہ اور غلام رسول کرپشن مافیا کے ہام سرکردہ رکن ہیں جن کی پشت پنائی مصطفی میر وارڈ چیئرمین زکواة کر رہے ہیں ہیلپر صدیق نے رات کے وقت اپنے چند ساتھیوں کے ساتم مل کر قیمتی لکڑی کاٹ کر سمگل کر رہا جبکہ الزام وہاں کے شریف لوگوں پر لگایا جا رہا ہے تحقیقات کے دوران پتا چلا تو اس کے بعد جرگہ میں ہیلپرصدیق نے اعتراف کیا اور اپنا جرم قبول کیا اور کہاکہ میرے ساتھ شریف اعوان نے ملکر دیودار کاٹی اور میں محکمہ کی ہدایت کے مطابق ہر جانہ خزانہ سرکار جمع کرانے کو تیار ہوں جو تا ہم محکمہ میں ابھی تک جمع نہیں کرایا جا سکاغلام رسول عرف لالہ نے بلگراں کے رہائشی ایک ڈرائیور کو غلام رسول نے کھٹہ چوگلی سے قیمتی لکڑی فروخت کی جس کا کوئی پرمٹ موجود نہیں تھاغلام رسول عرف لالہ اور مصطفی نے مل کر قیمتی جنگلات کا کاٹ کر فروخت کر نا شروع کر دیا جبکہ عوام کا جینا بھی محال کر دیا عوام علاقہ کو بھی طرح طرح کی دھمکیاں دینا شروع کردی

متعلقہ عنوان :