سالار جمہوریت ہمارے لئے سیاست کی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا سہراسالار جمہوریت کو جاتا ہے ‘ سردار سکندرحیات کا دوبارہ سیاست میں فعال ہونے سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں

مسلم لیگ ( ن ) کے راہنماء و سابق امیدوار اسمبلی راجہ نہیب ٹھاکر کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:31

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ( ن ) کے راہنماء و سابق امیدوار اسمبلی راجہ نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ سالار جمہوریت ہمارے لئے سیاست کی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیںآ زاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا سہراسالار جمہوریت کو جاتا ہے سردار سکندرحیات کا دوبارہ سیاست میں فعال ہونے سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ‘سالار جمہوریت کے چاہنے والے دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ ( ن) کا ہے پاکستان مسلم لیگ ( ن) الیکشن میں دو تہائی اکژیت سے کامیاب ہوگی اور حکومت بنائے گی آزاد کشمیر کے عوام موجودہ وزیراعظم سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی طرز کا آپریشن کلین اپ آزاد کشمیر میں بھی ہونا چاہیے پیپلز پارٹی چوروں ،ٹھگوں اور کرپٹ مافیا کا ٹولہ ہے جسکا مقصد صرف اور صرف لوٹ مار کرنا ہے ان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے اورنہ ہی مسلئہ کشمیر سے -راجہ نہیب ٹھاکر نے کہا کہ الیکشن مئی 2016 میں ہو جانے چاہیے پیپلز پارٹی کی حکومت الیکشن تاخیر سے کروانے کے لئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے پاکستان مسلم لیگ ( ن) آزاد کشمیر میں بھی وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے زیر سایہ تعمیر وترقی کے نئے باب کا آغاز کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :