(ن) لیگ آزاد کشمیر سردارسکندر حیات اور فاروق حیدر کی قیادت میں متحد و منظم ہے‘یوسف ملک

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:31

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے مرکزی راہنماء سابق امیدوار اسمبلی یوسف ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آزاد کشمیر سالارجمہوریت سردارسکندر حیات خان اور صدر نون لیگ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد و منظم ہے۔سالار جمہوریت نے لیگی قیادت کو ایک لڑی میں پرو کر مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

آئندہ الیکشن میں نون لیگ دوتہائی اکثریت سے کامیابی حا صل کر کے حکومت بنائے گی۔منظو ر وٹو اور قمر الزمان قائرہ کی چوریاں کھا نے والے میاں مٹھو، کو اب کی بار دن میں تارے نظر آئیں گئے۔کوٹلی کا جعلی ایم ایل اے لوگوں کے حقوق کا قاتل ہے۔کوٹلی کی تعمیر و ترقی کے نام پر 40کڑوڑ روپے کی دن ڈھاڑے ڈکیٹی کرنے والے ملزمان کے بیٹ چیر کر رقم برآمد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈکیتوں کی ٹیم کا سرغنا کوٹلی کا جعلی ایم ایل اے ملک نواز ہے۔جس نے لوگوں کے حقوق کا سودا کیا۔ملک یوسف نے کہا کہ ماضی میں منظور وٹو نے 10ہزار جعلی ووٹوں کے عیوض ملک نواز کو اسمبلی میں پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے مرکزی اجلاس کے بعد ال جموں و کشمیر پروپگنیڈہ کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اور ان کے حوارے اتحاد کے لئے میاں نواز شریف کے در پر سجدہ ریز ہوگئے ہیں۔

آئندہ الیکشن میں پروپگنیڈہ کانفرنس کے سربراہ اور ان کے تبلہ نواز سیاست کی تاریح میں نشان عبرت بن جائیں گئے۔عتیق اور اس کے ہم نواہ افواہوں کے سہارے زندہ ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام الیکشن 2016میں ان تبلہ نوازوں اور ہم نواہوں کی آخری رسوم ادا کریں گئے۔ملک یوسف ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوٹلی سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کا ہے۔اب کی با ر غداروں کاانجام دینا دیکھے گی۔نون لیگ ضلع کی پانچ کی پا نچ نشستیں حاصل کر ے گی۔جعل سازوں مکاروں اور سکیم خوروں کی سیاست ختم کر کے دم لیں گئے۔آنے والا دور نون لے اور میاں نواز شریف کا دور ہوگا۔