بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان سے سیریز کی مخالفت کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:37

بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان سے سیریز کی مخالفت کر دی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء)پاک بھارت سیریز پر شکوک کے سائے مزید گہرے ہوگئے ، بھارتی وزارت داخلہ نے بھی سیریز کی مخالفت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے کیوں کہ بھارتی عوام بھی ان حالا ت میں ہمسایہ ملک سے سیریز کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے تحریری اجازت نامہ موصول ہوچکا ہے تاہم مودی سرکار کی جانب سے تاحال لیت ولال سے کام لیا جارہا ہے۔