پیپلزپارٹی وفاق کے بلدیاتی انتخابات میں 50 یونین کونسل میں صرف 81 امیدوار میدان میں اتار سکی

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے 506 ، پی ٹی آئی کے 479 اور جماعت اسلامی کے 164 امیدوار کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی صرف 81 امیدوار میدان میں اتار سکی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی جتنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مضبوط ووٹ بنک ہے وہ 30 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کی زیادہ تعداد نہ لانے کے باعث آزاد امیدواروں کی حمایت کر ہی ہے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پیپلزپارٹی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اس وقت مضبوط امیدواروں کی کمی کا سامنا ہے گزشتہ دور میں پارٹی عوام کو کوئی ڈلیور نہیں کر سکی جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک کافی کم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی اسلا م آباد کی 50 یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن ) کے 506 ، پی ٹی آئی کے 479 اور جماعت اسلامی کے 164کے مقابلے میں پیپلزپارٹی صرف 81 امیدوار ہی میدان میں اتار سکی ہے انہوں نے دعوی کیا ہے کہ 972 آزاد امیدواروں کے پیچھے پارٹی کی سپورٹ ہے تاہم ان آزاد امیدواروں کی شناخت نہیں کی جا سکتی اس حوالے سے پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر فیصل سخی بٹ کا دعوی ہے کہ اسلام آباد میں پارٹی کا ووٹ بنک برقرار ہے اور آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر بڑی تعداد میں نشستیں حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :