اب لڑائی دونو ں شریفو ں کے درمیان ہے، مارچ تک حکومت کا فیصلہ ہو جائے گا ؛شیخ رشید

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:41

اب لڑائی دونو ں شریفو ں کے درمیان ہے، مارچ تک حکومت کا فیصلہ ہو جائے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اب لڑائی دونو ں شریفو ں کے درمیان ہے ‘ طاہر القادری زبردست آدمی ہیں‘مارچ تک فیصلہ ہو جائے گا کہ نواز شریف یا اداروں نے نیچے لیٹناہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے اپنے ایک ا نٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا کہ اب لڑائی شریفوں کے درمیان ہے طاہر القادر بڑی عظیم انسان ہیں انہوں نے کینیڈا میں میرا بڑا خیال رکھا۔

انہوں نے کہا کہ دو دفعہ کینیڈا جاتے ہوئے جہا ز سے اتارا گیا لیکن اس موقع پر جتنی طاہر القادری نے میری آؤبھگت کی اور مجھے فیملی کے ساتھ کھانے پر مدعو کیا اس کیلئے میں ان کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ اپریل تک یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ اداروں نے نواز شریف کے نیچے لیٹنا ہے یا نواز شریف نے اداروں کے نیچے لیٹنا ہے