صوبائی حکومت نے محکمہ صحت ، تعلیم سمیت مختلف محکموں میں تعینات دو سو ملازمین ترقی دینے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) صوبائی حکومت نے محکمہ صحت ، تعلیم سمیت مختلف محکموں میں تعینات دو سو ملازمین کو گریڈ گیارہ سے چودہ اور چودہ سے سولہ میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کے اجلاسیں طلب کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سینئر کلرکوں کو گریڈ چودہ سے گریڈ سولہ ، جونیئرکلرکوں کو گریڈ گیارہ سے چودہ میں ترقیاں دیدی جائیگی ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جونیئر کلرک کے عہدے کو گریڈ سات سے گریڈ گیارہ میں سینئر کلرک کو گریڈ نو سے گریڈ چودہ میں ، اسسٹنٹ کو گریڈ چودہ سے گریڈ سولہ میں ، جبکہ سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ سولہ سے گریڈ سترہ میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری پہلے سے ہی دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :