بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور خوبرواداکارہ دپیکا پڈوکون فنکاروں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:51

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور خوبرواداکارہ دپیکا پڈوکون فنکاروں کی درجہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور خوبرواداکارہ دپیکا پڈوکون بھارت میں ٹائم سلیبیکس کی درجہ بندی کے مطابق فنکاروں میں گزشتہ ماہ پہلے نمبر پر براجماں رہے.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹائم سیلیبیکس نے حال ہی میں مقبول ترین فنکاروں کی درجہ بندی جاری کی جس کے مطابق مرد اداکاروں میں شاہ رخ خان پہلے جب کہ فی میل اداکاروں میں خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

درجہ بندی کے اسکیل کے مطابق شاہ رخ خان کی مقبولیت کی وجہ ان کی فلم “دل والے” کی شوٹنگ اور پروموشنز کے باعث ہوئی جب کہ مرد اکاروں میں اکشے کمارمقبولیت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :