وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے سی ڈی اے کے پندرہ سو ملازمین و افسران کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے سی ڈی اے کے پندرہ سو ملازمین و افسران کی ڈیوٹیاں لگ گئیں ۔ پولیس سٹیشن پر ڈیوٹی دینے والے سرکاری افراد کو خصوصی مشاہرہ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تیس نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اٹھارہویں سکیل کے آفیسر تک کے پندرہ سو ملازمین کی الیکشن ڈیوٹی تو لگادی گئی ہے تاہم عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث ڈیوٹی دینے والے افسران کا ماتحت عملہ سی ڈی اے میں کوئی کام نہیں کرسکے گا جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبک دوسری جانب الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے فی افسران و ملازمین ایک یوم کا پانچ ہزار سے لیکر ستائیس سو روپے تک مشاہرہ بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے موقع پر نقد ادا کیاجائے گا ۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبر بیروز پیر کو عام تعطیل کی بجائے صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں پولنگ سٹیشن بننے کی وجہ سے تعطیل دی گئی ہے