مالی سال :سٹیل ملز کا خسارہ 31 ارب تک جا پہنچا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ میں سٹیل ملز کا خسارہ 42 فی صد بڑھ کر 31 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان سٹیل کے مالی سال 13-2012 ء کی آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ کے سپرد کر دی ہے جس کے مطابق مالی سال 13-2012 ء میں سٹیل ملز کی سیلز 10 ارب 19 کروڑ روپے رہیں جو 12-2011 میں 15 ارب 22 کروڑ روپے تھیں۔یوں سٹیل ملز کی سیلز 5 ارب روپے کم ہوگئی ہیں۔ مالی سال 13-2012 میں سٹیل ملز کا مجموعی نقصان 31 ارب روپے تک جا پہنچا جو 12-2011 میں 22 ارب روپے کے لگ بھگ تھا۔