ماسکو میں ہلٹن ہوٹل کھولنے کا منصوبہ : 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:58

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) معروف عالمی ہوٹل ہلٹن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ روسی دارالحکومت ماسکو کے مرکز میں ہلٹن کی ایک نئی شاخ کھول رہے ہیں جو 2018 میں مکمل ہو گی ، اور اس پر 10 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر اخراجات ہوں گے۔اس سے قبل 1890 کے عشرے میں روس کے مرکز میں ہلٹن بنایا گیا تھا ، جس کو رینو ویٹ کرنے کے لئے ہلٹن کے حکام نے ماسکو کی ایک تعمیراتی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے۔

نیا ہوٹل اسی کی جگہ تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ نیا ہوٹل 47 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ہو گا اور اس میں 220 کمرے اور 52 سوٹس بنائے جائیں گے۔ ہلٹن کو روس میں بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے ، اور اس کی مثال 2008 میں ماسکو ہی میں کھو لے جانے والے ہلٹن ماسکو لینن گراڈ سکایا ہوٹل کی ہے جس کو ماسکو میں خاصی مقبولیت حاصل ہے اور اسے ”سیون سسٹرز“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ماسکو کا شمار دنیا کے ان ٹاپ ٹین شہروں میں ہوتا ہے جہاں دنیا کے سیاح جانا پسند کرتے ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی ہلٹن کو اس خطیر رقم سے یہاں کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :