عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ، پاکستان میں بھی مزید سستا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہونے کی توقع ہے۔ بچوں کی شادی کرنے والے والدین کے لئے سستا سونا خریدنے کا نادر موقع ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1051 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے اور ایک سال میں سونا لگ بھگ 12 فیصد سستا ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق دسمبر میں امریکا کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث عالمی انویسٹرز سونے کے بجائے ڈالرز میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں گراوٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی دیکھے گئے ہیں اور ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 2 ہزار روپے گھٹ کر 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ گولڈڈیلرز کے مطابق آج سونا مزید سستا ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :