آئی بی اے میں اسلامک فائنانس سینٹرکاافتتاح

افتتاحی تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) آئی بی اے میں اسلامک فائنانس سینٹرکاافتتاحآئی بی اے میں اسلامک فائنانس سینٹر کا افتتاح ہوگیا، افتتاحی تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئیآئی بی اے میں سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فائنانس کا قیام عمل میں آ گیا، افتتاحی تقریب میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین سمیت گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وا تھرا اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی مالیاتی نظام کیلئے افرادی قوت کی ضرورت ہے، ملک میں تین اسلامی فائنانس کے سینٹر آف ایکسیلنس بن گئے ہیں، جن میں آئی بی اے سٹی کیمپس بھی اسلامک سینٹر کے قیام کو عمل میں لایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دو ہزار سات میں اسلامی مالیاتی نظام ہوتا تو دنیا میں مالیاتی بحران ہی جنم نہ لیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید دو سال میں معاشی ترقی سات فی صد تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :