پاکستان کا امریکہ سے سیکینرز درآمد کرنے پر ٹیکس سے استثنیٰ لینے پر غور

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان نے امریکہ سے سیکینرز درآمد کرنے پر ٹیکس استثنیٰ پر غور شروع لر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی آئندہ ہفتے 317 ملین روپے کی ٹیکس چھوٹ دینے کے حوالے سے غور و خوض کرے گی ۔حکو مت نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام سکیم کے تحت ایف بی آر سے ٹیکس سے استثنیٰ قرار دینے کے اختیارات واپس لے لئے ہیں تاہم کچھ کیسسز میں یہ اختیارات ای سی سی کے پاس ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2007 ء میں امریکہ نے کنٹینر سیکورٹی اقدامات کے تحت پورٹ قاسم کراچی میں سیکینرز کو نصب کیا تھا اس کا مقصد 2001 میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سیکورٹی کے خطرات سے نمٹنا تھا کنٹینر سیکورٹی اقدامات کے تحت پورٹ قاسم کراچی میں آنے والے تمام کنٹینرز کی صحیح طریقے سے جانچ پڑتال کرنا تھی اس حوالے سے ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ باہمی معاہدے کے تحت امریکہ نے پاکستانی انتظامیہ کو سکینجرز کی درآمد میں ٹیکس چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے جو کہ پورٹ قاسم کراچی میں نصب کئے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت ایف بی آر نے ای سی سی کو فیصلہ کرنے کی سمری ارسال کی ہے ۔