تعلیم اور صحت کا معیار بہتر بنا ناحکومت کی اولین ترجیحی ہے؛رہنما ن لیگ رہنما اکمل خان باری

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کا معیار بہتر بنا ناحکومت کی اولین ترجیحی ہے،دنیا کی کسی بھی قوم نے تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کی ،پنجاب حکومت کا مشن ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں مدد کرنا ہے ،اب سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بھی پرائیویٹ سے قدر بہتر ہے ،حکومت اپنے جاری پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کررہی ہے ،میٹرو اورنج لائن ٹرین عوامی فلاح کا منصوبہ ہے اس کو روکنے کی کوشش کرنے والے عوام کے دشمن ہیں ،پنجاب میں دہشتگردی کی شرح صفر ہے تمام سیکورٹی اداروں کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے صوبے میں امن و امان قائم ہو اہے ،انہوں نے مزید کہا صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا اہم رول ہے ان کی مسلسل جدوجہد کی بدولت پنجاب میں دہشتگردوں کے منظم نیٹ ورکر توڑے گئے ہیں ،اپنی نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی دنیا میں جن ممالک نے اپنا لوہا منوایا ہے وہ سب تعلیم کی وجہ سے ہے پنجاب حکومت کا مشن ہر بچے کو سکول بھجنا ہے بچوں کو والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں کو سکول بھیجیں تاکہ پاکستان کا مسقتبل روشن ہو اور ملک میں ترقی کی راہیں کھل سکیں

متعلقہ عنوان :