ڈبل ڈیکر بس لاہوریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے؛ رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس لاہوریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے ،پنجاب حکومت عوامی خدمت کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ،میٹر و بس کی طرح اورنج لائن ٹرین سے بھی روزانہ ہرزاروں افراد مستفید ہونگے،حکومت منصوبوں کی مخالفت کرنے والے عوام کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے،پنجاب واحدصوبہ ہے جو اپنی ضرورت کی بجلی کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہا ہے ،انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نے تریخ میں پہلی بار لاہور میں ڈبل ڈیکر بس چلائی ہے اس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے ،عوامی کی خدمت کرنے والے خادم اعلیٰ چند مفاد پرست سیاستدانوں کو برے لگتے ہیں،مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی،میٹر بس کی مخالفت کرنے والوں کی منہ بند ہوچکے ہیں اب ان کو میٹر ٹرین نظر آرہی ہے چند مخصوص افراد کو ٹولہ مختلف حربوں سے اس عوامی فلاح کے منصوبے کو بند کرانے کی گھنوؤنی سازشیش کررہا ہے مگر ان کی تمام طر کوشش ناکام ہونگی۔