سی ڈی ڈبلیو پی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت بیرون ملک جانے والے اسکالرز کو 70 کرور 90 لاکھ روپے سبسڈی اسکیم کی منظوری دیدی

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ثقافتی تبادلہ پروگرام (فیز ٹو) کے تحت بیرون ملک جانے والے اسکالرز کو دی جانے والی 70 کرور 90 لاکھ روپے سبسڈی اسکیم کی منظوری دے دی ہے اس اسکیم کو 7 سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں دستیاب دستاویزات کے مطابق ایچ ای سی کے ثقافتی تبادلہ پروگرام (فیز ٹو) اسکیم کے تحت 200 پی ایچ ڈی اسکالرز اور 300 ایم فل کے اسکالرز کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے پر سبسڈی دی جائے گی اس سکیم پر ٹوٹل 70 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئے گی جس میں پی ایچ ڈی کے 200 طالب علموں پر 42 کروڑ 10 لاکھ جبکہ ایم فل کے 300 اسکالرز پر 26 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 5 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اسکالر کو سبسڈی دینے کی سکیم میں مقامی طورپر 9 کروڑ اور ایف ای سی کے تحت 61 کروڑ روپے کے ذرائع تلاش کئے جائیں گے۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے سال میں ایم فل کے 300 اور پی ایچ ڈی کے 50 سکالرز کو منتخب کیا جائے گا اور انہیں 300 ڈالر اور 400 ڈالر ماہانہ دیئے جائیں گے اس سکیم میں پاکستان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر‘ گلگت بلتستان کے طالب علم شامل ہیں