Live Updates

تحریک انصاف کے لوگ اپنی تربیت کا ثبوت گندی زبان سے دے رہے ہیں ؛ چوہدری شیر علی

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں سیاسی قائدین کے بارے میں استعمال کی جانے والی زبان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی تربیت کا ثبوت اپنی گندی زبان سے دے رہے ہیں چوہدری شیر علی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ پاکستان اپنی سلامتی کو لاحق اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف نبرد آزماہے تمام سیاسی جماعتیں قوم ،حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے قوم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور وہ حکومت مخالف کسی تحریک کا آلہ کار نہیں بنے گی کیونکہ یہ عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر حکومت مخالف تحریک چلانے کی باتیں کرکے انہیں خوش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں عسکری قیادت ،سیاسی جماعتوں اورحکومت کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے ان اکایوں کا مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنااور انکے حل کیلئے حکومت سے تعاون کرنا ہوگاتاکہ ملک تیزی سے ترقی و خوشحالی کی راہ پرچل سکے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات