دوسرے ٹی ٹونٹی میں احمدشہزاد کا گلوز کی تبدیلی کے بعد اچانک آوٴٹ ہونا موضوع بحث رہا، شائقین کرکٹ نے تحقیقات کامطالبہ کردیا
گلوز تبدیل کرنا کسی خاص مقصد کیلئے اشارہ تو نہیں تھا ، شائقین
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمدشہزاد کا گلوز کی تبدیلی کے بعد اچانک آوٴٹ ہونا موضوع بحث رہا ، شائقین کرکٹ نے تحقیقات کامطالبہ کردیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انگلینڈکے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4.5اووروں میں اوپنرزاحمدشہزاداوررفعت اللہ 51 رنز بنا چکے تھے کہ احمدشہزادنے اپنے گلوزتبدیلی کیے جسکے بعداگلی ہی گیندیعنی پانچویں اوورکی آخری گیندپراحمدشہزادانتہائی بے ڈھنگے اندازمیں اسٹیفن پررے کی گیندپراسٹیمپڈ آؤٹ ہوگئے اوراسکے بعدچھٹے سے نویں اوورتک پاکستان کارن ریٹ انتہائی کم رہاجسکے باعث پاکستان کوفیصلہ کن میچ میں صرف تین رنزسے شکست کاسامناکرناپڑا۔
شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان کاانگلینڈکے خلاف بیٹنگ کاآغازاچھاتھااور4.5اووروں میں تقریباً11رنزفی اوورکی اوسط سے پاکستان سکورکررہاتھاپاکستان کاسکور4.5اووروں میں51رنزتھاجوکہ اس موقع پربہترین رن ریٹ تھالیکن احمدشہزادکوگلوزتبدیل کرنے کے بعد اس طرح آوٴٹ ہونا حیران کن تھا۔اس بات کی انکوئری کی ضرورت ہے تاکہ حقائق کاپتاچلایاجاسکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.