بھارتی ڈیف کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران شیخ کچوریاں بیچنے پر مجبور

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:24

بھارتی ڈیف کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران شیخ کچوریاں بیچنے پر مجبور

وڈوڈارا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ اور مودی سرکار کی جانب سے کوئی مالی امداد نہ ملنے کے باعث ڈیف کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران شیخ نے کچوریاں بیچنا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

30سالہ عمران شیخ کے مطابق کرکٹ ان کی زندگی ہے لیکن محض کرکٹ کھیلنے سے ان کا گھر نہیں چل پار ہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی اہلیہ روزا کی مدد سے ایک ہفتے قبل سڑک کنارے کچوریاں بیچنا شروع کی ہیں جب کہ ان کے کوچ نتیند رسنگھ کے ذریعے انہیں گجرات ریفائنری میں بھی کام مل گیا ہے۔

6فٹ کے عمران شیخ نے 2005ء کے ورلڈ کپ میں نیپال کے خلاف 70،نیوزی لینڈ کیخلاف 60اور پھر پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں میچ وننگ 62رنز بنا کر بھارتی ڈیف ٹیم کو فائنل میں پہنچایا جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف فائنل مقابلے میں انہوں نے 40رنز سکور کرنے کے بعد وکٹیں حاصل کر کے بھارت کو ڈیف ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوانے میں انتہائی اہم کردار اداکیا۔

متعلقہ عنوان :