بھارت کی ساری فوج ملکر بھی وادی میں دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کشمیریوں کا دفاع نہیں کر سکتی فاروق عبد اللہ

مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے اور عوامی رابطے بھی ضروری ہیں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہاہے کہ بھارت کی ساری فوج ملکر بھی وادی میں دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کشمیریوں کا دفاع نہیں کر سکتی اس مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے اور عوامی رابطے بھی ضروری ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہاکہ میں نے کوئی نئی بات نہیں کی کہ پاکستانی کشمیر پاکستان اور بھارتی کشمیر بھارت کے پاس رہنادیا جائے ہم صرف ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں اس لئے لڑ رہے ہیں صورتحال یہ ہے کہ اگر ساری بھارتی فوج بھی کشمیر میں آ جائے تو وہ یہاں کے لوگوں کا دفاع نہیں کر سکتی ہمیں عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :