شہری مسائل: ادارے آپس میں رابطہ و تعاون بڑھائیں کمشنر کراچی
سڑکوں پر گڑھے بھرنے کے اقدامات،دو ٹرکس اور عملہ مختص،بلدیہ عظمی اقدامات کریگی،شعیب احمد صدیقی
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:36
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی شہر میں مرکزی سڑکوں پر موجو د گڑہوں کو فوری طور پر بھر نے کے اقدامات کرے گی ۔ اس سلسلہ میں دو ٹرکس مخٹص کئے جائیں گے گڑھے بھرنے کے لیے ضروری سامان مہیا کیا جائے گا اور عملہ متعین کیا جائے گا جو شہر کی بلدیہ عظمی کراچی کے زیر کنٹرول تمام سڑکوں پر جہاں گڑھے ہوں گے انھیں بھرا جائے گا تاکہ ان سٹر کوں پر گاڑیاں محفوظ طور پر روانی سے چل سکیں اور ان گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش تکلیف سے نجات ملے ۔
ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی نیاز سومرو فوری طور پر اس سلسلہ میں اقدامات کریں گے اور فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔(جاری ہے)
فیصلہ کیا گیا کہ ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز خود اس کی نگرانی کریں گے اور کمشنر کو اس پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز ،کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر شہری ادارے بھی اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں پر گڑھوں کوبھرنے اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ۔
اجلاس میں شہری سہولتوں کے سلسلہ میں شہری اداروں کے درمیان رابطہ کو مضبو ط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہری اداروں کے درمیان رابطہ کا فقدا ن ہے۔ جس کی وجہ سے شہری سہولتوں کے کام اور شہریو ں کی شکایات کے ازالے کانظام غیرمو ثر ہورہا ہے ۔ آپس میں تمام ادارے رابطہ کی کمی کی وجہ سے مختلف شہری سہولتوں کی فراہمی کی کو ششوں پر بھر پور طور پر عملدرآمد پر توجہ دیں۔ اور جن مسائل کے حل کی کوشششوں میں ہم آہنگی اور اتفاق نہ ہو سکے وہ مسائل کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں ۔تاکہ ہم آہنگی اور مشاورت سے ان مسائل کو حل کیا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ایڈیشنل کمشنر ۔II،حاجی احمد ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ،تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ،پویس ،ٹریفک پولیس ،،موٹر وے پولیس اور رینجرز کے افسران تمام ڈی ایم سیز کے ا یڈمنسٹریٹرز تما م کنٹونمنٹ بورڈز کے سی ای اوزاور دیگر جن اداروں کے سینئر افسران نے شر کت کی ان میں بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،،ڈی ایچ اے، ملٹری لینڈ،سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی،نادرا ،کے پی ٹی،سول ایوی ایشن اتھارٹی،پاکستان ریلویز،ائر پورٹ مینیجر، پی ٹی سی ایل ،سپارکو، سی پی ایل سی ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ڈی جی پارکس،چیف فائر آفیسر،سول ڈیفنس،محکمہ تعلیم محکمہ صحت محکمہ زراعت،لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کینپ،کے الیکٹرک، سوئی گیس کمپنی ، ری ہیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ ایوان صنعت و تجار ت ، اور مختلف صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔مزید قومی خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.