بھارت ٗ فورسز کا پاکستانی ایجنٹ کو مبینہ طورپر گرفتار کر نے کادعویٰ ٗ حساس دستاویزات بر آمد

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:41

لکھنؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کی سپیشل ٹاسک فورس نے علاقے سے پاکستانی حساس ادارے کے ایک ایجنٹ کو مبینہ طورپر گرفتار کر نے اور اس سے بھارتی فوج سے حساس دستاویزات برآمد کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس کے آئی جی سجیت پانڈے نے صحافیوں کو بتایا کہ محمد اعزاز عرف محمد کلام اسلام آبادکا رہائشی ہے جسے مروٹ کینٹ کے علاقے میں اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ نئی دہلی جارہا تھا ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی بر آمد ہوئی ہیں ۔افسر نے دعویٰ کیا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک پاکستانی بنگلہ دیش کے راستے اتر پردیش پہنچا ہے جو بھارتی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر نا چاہتا ہے اسی اطلاع پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :