ای ڈی او ایجو کیشن قصور کے زیر صدارت سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن قصور میاں ذوالفقار علی کے زیر صدارت سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ای ڈی او ایجو کیشن آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ تعلیم کے ضلعی ، تحصیل افسران اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک آڈٹ پرفارمہ جاری کیا گیا جس پردو دن کے اندرضلع بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی رپورٹ جمع کروانی ہوگی ۔ ای ڈی او ایجو کیشن ذوالفقار علی نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے جس میں گیٹ پر باوردی سیکورٹی گارڈ ز بمعہ میٹل ڈیٹکٹر موجود ہوں اور جن سکولوں میں ریٹائرڈ فوجی گارڈ تعینات کئے گئے ہیں وہ اسلحہ کے ساتھ ڈیوٹی دیں اور سکولوں میں سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔