کوئٹہ کے 60 سالہ عبدالستار خان نے بنکاک ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:55

کوئٹہ کے 60 سالہ عبدالستار خان نے بنکاک ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ..

تھائی لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے خوشخبری کوئٹہ کے باڈی بلڈر عبدالستار خان نے بنکاک ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کی طرح باڈی بلڈنگ میں بھی پاکستانی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔ امریکا میں مسل مینیا ٹائٹل جیتنے والے لاہور کے سلمان احمد کے بعد کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالستار خان نے بھی بیرون ملک قومی پرچم لہرایا اور بنکاک میں ہونے والی ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ مقابلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد نے شرکت کی۔