مودی کی میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیوالی ملن پارٹی،صحافیوں کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاں

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:56

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیوالی ملن پارٹی رکھی جس میں ہائی ٹیک موبائل فون اور کیمروں سے لیس صحافی مودی کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 11 اشوکا روڈ پر واقع بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کے اعزاز میں دیوالی ملن پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں اپنے ہائی ٹیک موبائل فون اور کیمروں سے لیس سیکڑوں صحافیوں کو مودی کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے دکھا گیا۔

صحافی اس موقع پرسیلفی لینے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے ۔ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے دیوالی ملن پروگرام کے ذریعہ منفرد انداز میں میڈیا تک رسائی کی کوشش کی ہے۔مودی کے ساتھ صحافیوں کے سیلفی تصویریں لینے کا یہ سیشن کچھ طویل وقت تک چلتا رہا ، جب مسٹر مودی کو میڈیا کے نمائندوں کے درمیان گھل مل جانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی سکیورٹی کے اسٹاف کو انہیں لوگوں کے ہجوم سے بچانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔