شاہین ائر لائن کے پائیلٹ عصمت محمود نے دہشتگردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) شاہین ائر لائن کے پائیلٹ عصمت محمود نے اپنے وکیل کی وساطت سے دہشتگردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ عدالت نے پولیس کے نوٹس جاری کرتے ہوئے2دسمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں شاہین ائرلائن کاطیارہ تیز رفتاری کے باعث ون وے سے دور مٹی میں دھنس گیا۔

جس کے باعث طیارہ کو شدید نقصان پہنچا۔ طیارہ کے پائلٹ پرشراب پی کر طیارہ چلانے کا الزام بھی عائدکیا گیا۔ عدالت نے پائلٹ کو جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔ طیار ہ کے پائلٹ عصمت محمودکے وکیل حسن ورائچ نے موقف اختیارکیا کہ طیارہ میں فنی خرابی کے باوجو د پائلٹ نے بحفاظت طیارہ کو اتارلیا۔ جس پر مسافروں نے پائلٹ عصمت محمودکو ہیرو قراردیا مگر سول ریواشین اور شاہین ائر لائنس نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پائلٹ کو قربانی کابکرا بناتے ہوئے حادثہ کا الزام پائلٹ عصمت محمودپرڈال دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پائیلٹ سے پولیس کے طویل مدعی ریمانڈ میں بھی پائیلٹ کی غلطی ثابت ہوئی۔لہذا عدالت پائیلٹ کی ضمانت کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2دسمبرکو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ پائیلٹ عصمت محمودکے وکیل نے دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔